یورپی یونین سے 1500 افراد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ کا ہاتھ بٹا رہے ہیں

یورپی یونین  کمیشن نے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کی وجہ سے EU سول پروٹیکشن میکانزم کے دائرہ کار میں بھیجی گئی ٹیموں کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کیا ہے

1943935
یورپی یونین سے 1500 افراد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ کا ہاتھ بٹا رہے ہیں

یورپی ممالک سے ترکیہ کے زلزلے والے علاقوں کو  روانہ  کردہ اور روانہ کیے جانے والے  امدادی اہلکاروں  کی تعداد 1500 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یورپی یونین  کمیشن نے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کی وجہ سے EU سول پروٹیکشن میکانزم کے دائرہ کار میں بھیجی گئی ٹیموں کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اس کے مطابق یورپی یونین کے 20 ممالک نے اب تک 29 سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور 5 میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کے لیے کارروائی کی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ٹیمیں کل 1485 افراد اور 100 سرچ اینڈ ریسکیو کتوں پر مشتمل تھیں۔

کچھ ٹیمیں ترکیہ پہنچ چکی ہیں  اور انہوں نے  زلزلہ زدہ علاقے میں کام شروع کر دیا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ یورپی یونین سرچ اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں کے علاوہ ٹینٹ، کمبل اور ہیٹر جیسے سازو سامان کو بھی  بھیجے گی۔ بتایا گیا کہ جرمنی، لیتھوانیا اور سلووینیا اس ضمن میں  تیاریاں کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں