برطانوی پولیس نے رشی سوناک کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کر دیا

مجھے غلطی کا احساس ہے، اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور معافی کا خواست گار ہوں، رشی سوناک

1936019
برطانوی پولیس نے رشی سوناک کو سیٹ بیلٹ نہ  باندھنے پر جرمانہ کر دیا

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک  کو گاڑی  کی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر  جرمانہ کیا گیا ہے۔

لنکا شائر محکمہ  پولیس  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لنکا شائر میں چلتی گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے شخص کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر جائزہ لیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ جس پر وزیراعظم رشی سوناک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے غلطی کا احساس ہے، اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور معافی کا خواست گار ہوں۔

سوناک کا نام لیے بغیر  جاری کردہ بیان میں ایک 42 سالہ لندن کے باسی  کو جرمانہ کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی جانب سے شمال مغربی انگلینڈ کے دورے کے دوران اپنی سرکاری گاڑی کے پیچھے سے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے لیے لی گئی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

برطانیہ میں، سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی سزا 500 پاؤنڈ تک  کی جا سکتی ہے۔

ملک میں سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے جیسے معمولی جرائم کے لیے مقررہ سزاوں کا عمل درآمد کیا جا تا  ہے۔



متعللقہ خبریں