سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

جانسن نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت سٹاک ہوم میں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس  میں کیا

1935337
سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

جانسن نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت سٹاک ہوم میں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس  میں کیا۔

پال جونسن نے کہا کہ " مجھے انقرہ جانے کے لیے وزیر برائے قومی دفاع  حلوصی آقار  کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا جس میں انہوں نے ترکیہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔

نیٹو کی رکنیت کے مذاکرات کے دائرہ کار میں ترکیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے، جانسن نے کہا کہ ترکیہ  کے ساتھ سہ فریقی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں