روسی حملوں سے کیف کے انرجی انفراسڑکچر کو نقصان پہنچا

31 دسمبر کو کیف پر ہونے والے میزائل حملے میں شدید زخمی ہونے والا شہری آج ہسپتال میں دم توڑ گیا

1926710
روسی حملوں سے کیف کے انرجی انفراسڑکچر کو نقصان پہنچا
kiev.jpg
kiev.jpg

کیف بلدیہ  میئر ویتالی  کلیچکو  نے ٹیلی گرام  پر اپنی پوسٹ میں  اطلاع دی ہے کہ روسی فوج  کے شہر پر حملے کے  نتیجے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔  

31 دسمبر کو کیف پر ہونے والے میزائل حملے میں شدید زخمی ہونے والا شہری آج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

کیف فوجی   ذرائع کے سرکاری ٹیلی گرام اکاونٹ پر جاری کردہ بیان میں   کہا گیا ہے کہ  روس نے حملے کیے ہیں اور  اس نے دارالحکومت کے تقریباً دس اہداف کو نشانہ بنایا،  فضائی حملوں کا انتباہ جاری ہے۔

مقامی پریس میں شائع خبروں  میں دعوی کیا گیا ہے  روسی فوج نے یوکیرین کے مختلف علاقوں پر  ڈراون حملے کیے ہیں۔

یوکرین کی فضائی دفاعی افواج کے ذریعے کیف اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل   40 ڈراونز  کو تباہ کرنے کی معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے Klichko نے کہا، "15  ڈراونز کو  کیف سے ملحقہ علاقوں  میں ، 3  کو کیف کے جوار  میں اور 22  کو دارالحکومت میں تباہ  کیا گیا ہے۔ "



متعللقہ خبریں