روس، سائبیریا کے ایک نرسنگ ہاوس میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک

فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو  پانے کے بعد جائے وقوعہ میں تحقیقات جاری ہیں

1923112
روس، سائبیریا کے ایک  نرسنگ ہاوس میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک

روس کے علاقے سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں لگنے والی آگ سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روسی طاس نیوز ایجنسی کی  وزارت برائے ہنگامی حالات کے حکام کے حوالے سے خبر کے مطابق  کیمے روف  شہر کی دو منزلہ عمارت میں تاحال تعین نہ ہو سکنے والے سبب کے باعث  آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  اس دوران 20 افراد   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو  پانے کے بعد جائے وقوعہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے مکمل طور پر تباہ ہونے والا نرسنگ ہوم غیر قانونی  طور پر بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں