یورپی یونین نے بوسنیا ہرزیگوینیا کی درخواست منظور کر لی، ترکیہ کی طرف سے مبارکباد

ہمارے خیال میں یورپی یونین کا فیصلہ بوسنیا ہرزیگوینیا اور علاقے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا: ترکیہ وزارت خارجہ

1919689
یورپی یونین نے بوسنیا ہرزیگوینیا کی درخواست منظور کر لی، ترکیہ کی طرف سے مبارکباد

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ، یورپی یونین حکام کے، اجلاس میں بوسنیا ہرزیگوینیا کی طرف سے تقریباً 7 سال قبل پیش کی گئی رکنیت درخواست پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں حکام نے، یورپی یونین ممالک کے، وزراء برائے یورپی امور کے تجویز کردہ فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

اس منظوری کے ساتھ بوسنیا ہرزیگوینیا کو یورپی یونین کے امیدوار ملک کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

رکنیت مذاکرات کے آغاز کے لئے بوسنیا ہرزیگوینیا کا "14 ترجیحی" شقوں کو نافذالعمل کرنا ضروری ہے۔

ترکیہ نے امیدواری کا درجہ حاصل کرنے پر بوسنیا ہرزیگوینیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ" ہمارے خیال میں یورپی یونین کا فیصلہ بوسنیا ہرزیگوینیا اور علاقے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا"۔

کوسووا کے وزیر اعظم آلبین کُرتی نے بھی ملک کی یورپی یونین رکنیت درخواست چیک جمہوریہ ٹرم چئیرمین دفتر کو پیش کر دی ہے۔

چیک جمہوریہ کے یورپی یونین وزیر میکولاس بیک نے کہا ہے کہ ہم ، کوسووا کی یورپی یونین رکنیت مرحلے کی حمایت کریں گے۔



متعللقہ خبریں