یورپی یونین اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے  ساتھ ہے

کسی ممکنہ حملے کا سد باب کرنے کے معاملے میں  خفیہ سروسز کے درمیان ہر سطح پر تعاون   کا قیام لازمی ہے

1906391
یورپی یونین اس مشکل گھڑی میں  ترک عوام کے  ساتھ ہے

یورپی یونین کمیشن کے سربراہ  چارلس  مچل  نے استنبول میں  دہشت  گرد حملے  کے حوالے سے کہا کہ    یورپی یونین ترک عوام کے  ساتھ ہے اور دہشت گرد ی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اہمیت کی حامل ہے۔

چارلس مچل نے انڈونیشا  میں جی۔ 20 سمٹ کے  دوران منعقد پریس کانفرس میں بریفنگ دی۔

استنبول کے دہشت گرد حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم نے بطور  یورپی یونین اس  سانحہ کے  فوراً  بعد ترک عوام سے  تعزیت  و حمایت کا  پیغام دیا تھا۔ یہ صورتحال  دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد کے ایک مشترکہ جدوجہد  ہونے کا مظہر  ہے۔ "

دہشت گردی کے خلاف مل کر جدوجہد  کرنے کے حد درجے اہم ہونے کا ذکر کرنے والے مچل  نے   بتایا  کہ  کسی ممکنہ حملے کا سد باب کرنے کے معاملے میں  خفیہ سروسز کے درمیان ہر سطح پر تعاون   کا قیام لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  ہر مقام پر  اسی تعاون اور جدوجہد کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں،  اس ضمن میں  یورپی یونین کا موقف  مضبوط اور اٹل ہے۔

 



متعللقہ خبریں