اسپین نے ترکیہ میں نصب پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کا ڈیوٹی دورانیہ بڑھا دیا

اسپین نے، ترکیہ کے فضائی  دفاع کے ساتھ تعاون کے لئے بھیجے گئے پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کے ڈیوٹی دورانیے کو جون 2023 تک بڑھا دیا

1905752
اسپین نے ترکیہ میں نصب پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کا ڈیوٹی دورانیہ بڑھا دیا

اسپین نے، ترکیہ کے فضائی  دفاع کے ساتھ تعاون کے لئے بھیجے گئے پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کے ڈیوٹی دورانیے کو جون 2023 تک بڑھا دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے ساتھ ملاقات کی اور اتحاد کی روح سے ہم آہنگ اقدامات اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شام کی طرف سے ترکیہ پر حملے کے خطرے کے مقابل نیٹو کی ترکیہ کے دفاع کی کوششوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہالینڈ کے پیٹریاٹ میزائل 26 جنوری 2013 میں ضلع ادانا میں نصب کئے گئے۔

جنوری 2015 میں اسپین نے ہالینڈ سے اس ڈیوٹی کی ذمہ داریاں وصول کیں  ۔

اسپین کی طرف سے26 جنوری 2013 کو  ترکیہ کے فضائی دفاع کے لئے بھیجے گئے اور ضلع ادانامیں نصب پیٹریاٹ میزائلوں کا ڈیوٹی دورانیہ رواں سال کے اختتام پر ختم ہو رہا تھا جسے بڑھا کر جون 2023 تک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں