اسپین: حالیہ ماہِ اکتوبر گذشتہ61 سالوں کا گرم ترین ماہِ اکتوبر تھا

اکتوبر میں مراکش کے ساتھ سرحدی شہر ،'ملیلا'  میں درجہ حرارت 37، ملک کے شمالی شہر 'بِلباو' میں23 تک پہنچ گیا: اسپین محکمہ موسمیات

1902160
اسپین: حالیہ ماہِ اکتوبر گذشتہ61 سالوں کا گرم ترین ماہِ اکتوبر تھا

خشک سالی سے نبرد آزما ملک 'اسپین ' میں حالیہ ماہِ اکتوبر گذشتہ 61 سالوں کا گرم ترین ماہِ اکتوبر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسپین محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ اکتوبر، ملک بھر میں 1961 سے اب تک کا ،گرم ترین اکتوبر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں  ماہِ اکتوبر کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے پر زور دیا اور کہا ہے کہ  اس مہینے میں مراکش کے ساتھ سرحدی شہر ،'ملیلا'  میں درجہ حرارت 37، ملک کے شمالی شہر 'بِلباو' میں23 تک پہنچ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  حالیہ ساڑھے 6 ماہ  سے ملک بھر میں  درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ریکارڈ کیا گیا  کم ترین درجہ حرارت بھی معمول کے درجہ حرارت سے 5 سے 10 درجے زیادہ دیکھا گیا ہے۔

خاص طور پر 25 تا 27 اکتوبر  کے دوران ملک کے جنوبی شہروں ملیلا، قرطبہ، سویلیا،کڈیز اور بالیار جزائر میں گرمی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اس صورتحال میں اسپین کے بیراجوں اور جھیلوں میں پانی کی سطح 31 فیصد رہ گئی ہے اور بعض شہروں میں پانی  کی ترسیل میں تعطل  دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خشک سالی سب سے زیادہ زراعت اور مویشی بانی کے سیکٹروں کو متاثر کر رہی ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ 7 تا 8 نومبر کو مصر میں متوقع ماحولیاتی سربراہی اجلاس COP-27 میں ہم "خشک سالی کے مقابل بین الاقوامی اتحاد" کی تجویز پیش کریں گے۔ اجلاس میں کینیا اور سینیگال بھی شریک ہوں گے۔



متعللقہ خبریں