G7 ممالک یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک

بیرباک نے جرمنی کے شہر مونسٹر میں G7 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنے G7 شراکت داروں کے ساتھ یوکرین کو موسم سرما میں امداد فراہم کرتے رہیں گے

1902236
G7 ممالک یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے:  جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے اعلان کیا کہ G7 ممالک (جرمنی، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فرانس، جاپان، کینیڈا) نے یوکرین کو موسم سرما کی امداد فراہم کرنے کے لیے مربوط  طریقے سے کاروائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بیرباک نے جرمنی کے شہر مونسٹر میں G7 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنے G7 شراکت داروں کے ساتھ یوکرین کو موسم سرما میں امداد فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دیگر کئی  ایک ممالک بھی  اس  امداد میں حصہ ڈالیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمائی امداد  کے ساتھ ساتھ  ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پوتن کی یوکرین کو توڑنے کی حکمت عملی کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی وجہ سے  پوتن  پر مزید غیر انسانی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے، بیرباک نے کہا کہ G7 ممالک بوڑھوں، بچوں اور نوجوانوں کو بھوک یا سردی سے مرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں