اقوام متحدہ اور ترکیہ کی بدولت اناج معاہدے کو بحال کر دیا گیا ہے، روس

ایگور کوناشینکوف نےروس کی جانب سے شراکت معطل ہونے ولے  یوکرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے کے بارے میں بیانات دیئے

1901256
اقوام متحدہ اور ترکیہ کی بدولت اناج معاہدے کو بحال کر دیا گیا ہے، روس

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی شرکت اور ترکیہ کے تعاون  کی بدولت انہیں یوکرین سے اناج کے معاہدے کے حوالے سے ضروری تحریری ضمانتیں موصول ہوئی ہیں ۔  روس نے ان ضمانتوں کو کافی پایا ہے اور اناج معاہدے میں  ہماری شراکت  جاری رہے گی۔

ایگور کوناشینکوف نےروس کی جانب سے شراکت معطل ہونے ولے  یوکرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے کے بارے میں بیانات دیئے۔

یوکرین کی فوج  کی جانب سے  29 اکتوبر کو روسی بحر اسود بحریہ کے بحری جہازوں اور سویلین جہازوں پر حملہ کرنے کا ذکر کرنے والے کوناشینکوف نے نشاندہی کی کہ یہ بحری  جہازاناج راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خدمات ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس روس نے یوکرین سے اناج نکالنے کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا، اور انہوں نے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل کو اپنے موقف کی اطلاع دی  تھی۔

"اقوام متحدہ کی شمولیت اور ترکیہ کے تعاون سے  ہم اناج کے معاہدے کے حوالے سے یوکرین سے ضروری تحریری ضمانتیں حاصل کرسکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں