روس میں اتنا دم نہیں کہ وہ ہمیں فتح کرسکے: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر نے  کہا کہ روس کے پاس اب اتنی طاقت نہیں کہ وہ ہمیں فتح کر سکے، روسی دہشتگردوں کے سارے میزائل اگر جمع کر لیے جائیں تو بھی وہ ہمارے ارادوں کو پسپا نہیں کرسکتے

1900464
روس میں اتنا دم نہیں کہ وہ ہمیں فتح کرسکے: یوکرینی صدر

 یوکرین  کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  کہا ہے کہ ہم پر قبضے کی روس میں طاقت نہیں ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ  روسی قوتوں نے گزشتہ صبح کے وقت یوکرین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیےان میں 55 کروز میزائل بھی شامل تھے جن میں سے 45 کو ہم نے تباہ کر دیا ہے،اس کے علاوہ روس نے   ہمارے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔

زیلنسکی نے بتایا کہ ہم پانی اور  بجلی کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں، ہماری فوج کامیابی سے اپنا فرض ادا کر رہی ہے، ہمارے اہداف کو نشانہ بنانے کےلیے اب روس کو کافی تعداد میں میزائلوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

یوکرینی صدر نے  کہا کہ روس کے پاس اب اتنی طاقت نہیں کہ وہ ہمیں فتح کر سکے، روسی دہشتگردوں کے سارے میزائل اگر جمع کر لیے جائیں تو بھی وہ ہمارے ارادوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔

 

 



متعللقہ خبریں