روس مسلح افواج کا یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل حملہ

روسی فورسز نے یوکرین پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ آج صبح یوکرین پر 40 کروز میزائل گرائے گئے ہیں: وزیر داخلہ اینٹن گیراش چینکو

1899956
روس مسلح افواج کا یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل حملہ

روس مسلح افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور بعض دیگر شہروں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ' اینٹن گیراش چینکو' نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی فورسز نے یوکرین پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ آج صبح یوکرین پر 40 کروز میزائل گرائے گئے ہیں"۔

کیف کے بلدیہ مئیر 'ویٹالی کلچکو' نے بھی ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سنجیدہ سطح کے انفراسٹرکچر پر حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کے ایک حصے میں بجلی کی اور بعض حصوں میں پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے"۔

علاوہ ازیں ملک کے دیگر علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں خاص طور پر انرجی اور دیگر اہم انفراسٹرکچر  کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں کی آوازیں زاپوریزیا، کریووگارڈ، خارکیف اور اوڈیسا میں بھی سُنی گئی ہیں۔

 یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کام کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں