روس نےایرانی ڈرونز کے ذریعے ملکی ڈھانچے کا ایک تہائی تباہ کر دیا ہے: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر نے  گزشتہ روز  اپنے ملک کی تعمیر نو سے متعلق ایک کانفرنس میں کہا کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز نے یوکرین کے توانائی کے شعبے کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ تباہ کر دیا ہے

1897708
روس نےایرانی ڈرونز کے ذریعے ملکی ڈھانچے کا ایک تہائی تباہ کر دیا ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے بجٹ میں متوقع اڑھتیس ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز نے یوکرین کے توانائی کے شعبے کے ایک تہائی سے زیادہ حصے کو تباہ کر دیا ہے۔

 یوکرینی صدر نے  گزشتہ روز  اپنے ملک کی تعمیر نو سے متعلق ایک کانفرنس میں کہا کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز نے یوکرین کے توانائی کے شعبے کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے برلن میں ہونے والی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مزید کہا کہ یوکرین کو ابھی تک سترہ ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ تیزی سے بحالی کے منصوبے کا ایک فیصد بھی نہیں ملا ہے۔

زیلنسکی نے کانفرنس کو بتایا کہ روس ہر چیز کو تباہ کر رہا ہے تاکہ ہمارے لیے موسم سرما میں گزارا زیادہ مشکل ہو جائے۔

کانفرنس میں جرمن چانسلر اولاف شولز، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین اور کئی دیگر  اہم سیاستدانوں اور حکام نے شرکت کی۔

جنگ نے ستمبر کے آخر تک تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مکانات اورسولہ ہزار رہائیشی عمارتوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے،کیف اسکول آف اکنامکس کے مطابق، روس کی طرف سےیوکرین پرمسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 127 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

گزشتہ  پیر کوعالمی بینک نے اعلان کیا کہ اُس نے یوکرین کو چوبیس فروری کو روس کے حملے اور اس کی سرزمین پر جاری جنگ کی وجہ سے فوری اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اضافی پانچ سو ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

یوکرینی صدر نے اعلان کیا کہ روس نے یوکرین میں اپنی بمباری کی مہم تیز کرنے کے لیے میں "تقریباً دو ہزار ایرانی ڈرون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، جو خاص طور پر بجلی کی پیداواری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔



متعللقہ خبریں