چلّی کے آسمان پر گلابی بادلوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

پوزو المونتے میں آسمان پر گلابی بادلوں نے دیکھنے والوں کو محوِحیرت کر دیا

1872598
چلّی کے آسمان پر گلابی بادلوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

چلّی کے قصبے پوزو المونتے میں اتوار کے دن آسمان پر گلابی بادلوں  نے دیکھنے والوں کو محوِحیرت کر دیا۔

حکام نے گلابی بادل پیدا ہونے کی وجہ کی تحقیقات شروع کروا دیں اور کہا ہے کہ اس غیر معمولی منظر کا سبب علاقے میں موجود کالا کالا معدنی کان سے پھیلنے والی آئیوڈین  ہو سکتی ہے۔

تاراپاکا علاقے کی ڈپٹی گورنر کرسٹئین ابانیز نے کہا ہے کہ " تحقیقات  کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ صورتحال معدنی کان کے پمپ کی موٹر میں عارضے کی وجہ پیدا ہوئی ہے اور عارضے کی وجہ آئیوڈین کا ٹھوس حالت سے گیس میں تبدیل ہونا ہے۔

اطلاع کے مطابق گلابی بادل تقریباً 48 گھنٹے تک دکھائی دیتے رہے۔



متعللقہ خبریں