انگلینڈ نے اپنا لیبیا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

سفارت خانے کا کھُلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انگلینڈ، لیبیا میں پائیدار حل  کے لئے، لیبیا اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتا ہے: کیرولین ہرنڈال

1838387
انگلینڈ نے اپنا لیبیا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

انگلینڈ کی طرابلس کی سفیر کیرولین ہرنڈال نے 8 سال کے وقفے کے بعد لیبیا سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سفیر ہرنڈال نے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے کا کھُلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انگلینڈ، لیبیا میں پائیدار حل  کے لئے، لیبیا اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔

ہرنڈال نے مزید کہا ہے کہ انگلینڈ اور لیبیا کے تعلقات تاریخی حوالے سے بہت دیرینہ اور پائیدار ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 2014 میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اپنے سفارتی  مشن بند کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں