یوکیرین کی یورپی یونین کی رکنیت کو سالہا سال لگ سکتے ہیں، صدر میکرون

یورپی یونین کی ایک سال سے جاری یورپی مستقبل  کانفرسوں کے سلسلے کا اختتام  فرانسیسی شہر سٹرازبرگ میں واقع یورپی پارلیمانی  دفتر میں سر انجام پایا

1824629
یوکیرین کی یورپی یونین کی رکنیت کو سالہا سال لگ سکتے ہیں، صدر میکرون

صدر فرانس امینول میکرون نے  یوکیرین   کی یورپی یونین کی رکنیت کے عمل  کے سالہا سال  تک  جاری رہنے  کی وضاحت کرتے ہوئے  تجویز پیش کی ہے کہ  اس ملک کی طرح یورپی یونین سے ہم آہنگ اقدار کے  حامل  ممالک    بھی یونین کا رکن بننے کے بجائے "یورپی سیاسی برادری" کی چھت تلے  یکجا ہو سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی ایک سال سے جاری یورپی مستقبل  کانفرسوں کے سلسلے کا اختتام  فرانسیسی شہر سٹرازبرگ میں واقع یورپی پارلیمانی  دفتر میں سر انجام پایا۔

اس موقع پر  میکرون نے اپنے خطاب میں  کہا کہ اقتصادی اور مالیاتی بحرانوں کا سامنا کرتے وقت یورپی یونین نے جواب دینے میں بہت تاخیر کی، اور شراکت داروں کے بجائے قومی ردعمل کا سہارا لیا۔

یورپی یونین کے بانی معاہدوں کو دوبارہ سے  ترتیب دیے جانے کی ضرورت  کا اشارہ دینے والے ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے مذاکرات آنے والے ایام میں ممکن  ہیں۔  اور ان پر آئندہ کے یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس میں ان پر  تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  یوکرین، مولدووا اور جارجیا کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواستوں کے حوالے سے  یورپی یونین کے جغرافیہ اور براعظم کی تنظیم کا از سر نو جائزہ لیا جانا  چاہیے،  "اگر ہم کل (یوکرین) کو امیدواری کا درجہ دیتے ہیں، تو اس میں برسوں یا دہائیاں لگ جائیں گی۔  یہ اس وقت تک شمولیت اختیار نہیں کر سکے گا  جب تک کہ ہم رکنیت  کی کسوٹیوں  کو کم نہ کریں۔ "

انہوں نے مزید کہا  کہ "میرا خیال ہے کہ میں آج یہاں جس چیز کے بارے میں بات کر رہا ہوں اسے ایک 'یورپی سیاسی برادری' کے طور پر بیان کروں گا۔ یہ نئی یورپی تنظیم ہماری اقدار  سے  وابستہ جمہوری یورپی اقوام کے  سیاست،  سیکورٹی، توانائی اور مواصلات جیسے شعبہ جات  میں تعاون کے لیے ایک نئی  جگہ تلاش کرنے کے قابل بنائے گی۔



متعللقہ خبریں