روس کی یوکرین میں اسکول پر بمباری،ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی

يوکرين کے مشرقی لوہانسک کے خطے ميں خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے کہ ايک اسکول کی عمارت پر روسی بمباری کے نتيجے ميں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک  پہنچ سکتی ہے

1823536
روس کی یوکرین میں اسکول پر بمباری،ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی

يوکرين کے مشرقی لوہانسک کے خطے ميں خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے کہ ايک اسکول کی عمارت پر روسی بمباری کے نتيجے ميں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک  پہنچ سکتی ہے۔

روسی فوج نے  گزشتہ سہ پہر مذکورہ عمارت کو نشانہ  بنايا جس ميں نوے افراد پناہ ليے ہوئے تھے۔

بمباری کے نتيجے ميں عمارت میں آگ لگ گئی اور بعد ازاں وہ منہدم ہو گئی۔

اب تک  دو افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے مگر علاقائی گورنر نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ملبے تلے دبے تقريباً ساٹھ افراد کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  امدادی سروس نے تيس  افراد کی جان بچا لی جن ميں سے سات زخمی بتائے جا رہے ہيں۔

دوسری جانب یوکرینی نائب وزیراعظم ایرینا  ویروشچک نے کہا ہے کہ ماریوپول میں انسانی انخلا کے تحت آزووستال میں موجود تمام خواتین،بچے اوت عمر رسیدہ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

اس سے قبل روسی فوج نے یوکرین کے شہر اودیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی۔

فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی

يہ بمباری بلوگوروکا کے دیہات ميں کی گئی ہے جبکہ لوہانسک اور دونيٹسک دونباس کے خطے ميں آتے ہيں۔

کييف اور يوکرين کے ديگر حصوں ميں پيش قدمی سست رہنے کے سبب روس نے اپنی توجہ مشرق ميں اس خطے کی جانب کر رکھی ہے اور وہاں حاليہ دنوں ميں بھاری بمباری جاری ہے۔



متعللقہ خبریں