روس ہمیں بلیک میل کر رہا ہے:یورپی یونین

پولینڈ ، بلغاریہ اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے ماسکو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قدرتی گیس کو ان کے ملکوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے

1819228
روس ہمیں بلیک میل کر رہا ہے:یورپی یونین

پولینڈ اور بلغاریہ کے رہنماؤں نے ماسکو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قدرتی گیس کو ان کے ملکوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بات روسی کمپنی گیس پروم کی طرف سے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی ترسیل روکنے کے تناظر میں کہی گئی ہے۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ  روس  گیس کی ترسیل کو بند کرتے ہوئے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ گیس کی ترسیل ک سلسلے میں ایک ناقابل اعتبار ملک ہے جس کے متبادل کےلیے ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یورپی یونین کے تمام رکن ممالک سے ہم قریبی رابطے میں ہیں اور متبادل ذرائع سے حاصل کردہ گیس ذخیرہ کرنے پر کام کرنے سمیت  روابط میں بھی مصروف ہیں۔

گیس کی ترسیل کی یہ معطلی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس اعلان کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر دوستانہ ممالک کو گیس کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنا ہو گی۔

پولینڈ اور بلغاریہ نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولش وزیر اعظم ماتیوز موراویسکی کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سےگیس کی فراہمی روکنا پولینڈ پر "براہ رست حملہ" ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں