یوکیرین توچکا ۔ یو میزائل داغتے ہوئے کسی نئی اشتعال انگیزی کے درپے ہے، روس

روسی وزارت دفاع کے نیشنل کنٹرول سنٹر کے سربراہ میخائل میزنتسیف نے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بارے میں بیان دیا

1813184
یوکیرین توچکا ۔ یو میزائل داغتے ہوئے کسی نئی اشتعال انگیزی کے درپے ہے، روس

روسی دفتر دفاع نے  دعوی کیا ہے کہ یوکیرین ’’توچکا ۔یو‘‘ میزائل سسٹم کے استعمال کے   ساتھ ’اشتعال انگیزی‘ پیدا کرنے  کی تیاریوں میں ہے۔

روسی وزارت دفاع کے نیشنل کنٹرول سنٹر کے سربراہ میخائل میزنتسیف نے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بارے میں بیان دیا۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ کیف انتظامیہ نئی "اشتعال انگیزی" کی تیاری کر رہی ہے، میزینٹسیف نے درج ذیل بیانات دیے:’’ "کیف انتظامیہ ایک خوفناک اشتعال انگیزی کی تیاری کر رہی ہے، جیسا کہ اس  Kramatorsk  شہر  کے ٹرین اسٹیشن پر  اپنے ہی شہریوں کومیزائل سے نشانہ بنا کر  روسی فوج پر شہریوں کو قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ توچکا۔ یو میزائل  صرف یوکیرینی مسلح افواج ہی استعمال کرتی ہیں ،     یوکیرینی انتظامیہ  عالمی قوانین کا بذات خد احترام نہیں کر رہی۔

 



متعللقہ خبریں