روسی بحری جہاز بحیرہ اسود میں غرقاب

جب ماسکو کروزر منزل بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا تو  اس کے عرشے پر  گولہ بارود کے پھٹنے کے نتیجے میں یہ اپنا توازن کھو بیٹھا

1812690
روسی بحری جہاز بحیرہ اسود میں غرقاب

روس نے  بلیک سی فلیٹ  کی ’ماسکو‘ نامی کروز کے غرقاب ہونے کی  اطلاع دی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز "ماسکو" کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ایک بیان دیا، جسے یوکرین نے نیپچون میزائل سے مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

"جب ماسکو کروزر منزل بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا تو  اس کے عرشے پر  گولہ بارود کے پھٹنے کے نتیجے میں یہ اپنا توازن کھو بیٹھا۔ بعد ازں  سمندری طوفانی حالات میں یہ سمندر میں غرق ہو گیا۔"

بیان میں اس بات کی یاد دہانی  کی گئی ہے کہ کروزر کے عملے کو علاقے میں بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے جہازوں تک پہنچا دیا گیا تھا۔

وزارت دفاع نے بتایا تھا  کہ جہاز میں آگ لگنے سے گولہ بارود پھٹ گیا، تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور گولہ بارود کے دھماکوں کا بھی سد باب کر لیا گیا تھا۔

بیان میں جس میں کہا گیا کہ جہاز تیرنے کے قابل  ہے  اور  آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں  تو  بحری  جہاز کو بندرگاہ کی طرف کھینچنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں