آسڑوی وزیر اعظم پوتن سے ملاقات کے لیے روس کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان کو اس دورے سے  آگاہی کرا دی گئی ہے

1810302
آسڑوی وزیر اعظم  پوتن سے ملاقات کے لیے روس کے دورے پر

آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہامر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کو اس دورے سے  آگاہی کرائی ہے۔

کارل نیہامر نے کل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اپنی ملاقات اور آج روس کے دورے کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان دیا۔

یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ پوتن سے ملاقات کے لیے ماسکو جائیں گے، وزیر اعظم نیہامر نے کہا کہ آسٹریا ایک غیر جانبدار ملک ہے، لیکن وہ روس کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے خلاف یوکرین کے حق میں "واضح موقف" رکھتے ہیں۔ہمیں انسانی ہمدردی کی راہداری کے قیام کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے، تاکہ جنگی جرائم کو کم کیا جا سکے۔"

ان کاکہنا تھا  کہ یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کو بھی ماسکو کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جبکہ صدر رجب طیب ایردوان اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بھی اس دورے کی تفصیلات   بتائی گئی ہیں۔

آسڑوی وزیر اعظم  یوکیرین۔ روس جنگ چھڑنے کے بعد سے ابتک  پوتن سے بلمشافہ ملاقات کرنے والے  پہلے رہنما ہوں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں