روسی عوام کو یوکیرین میں غیر انسانی افعال کے حقائق سے آگاہی ہونی چاہیے، وزیر اعظم برطانیہ

بوچا، ارپین اور یوکرین کے دیگر مقامات پر روسی فوجیوں کے مظالم نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے

1807893
روسی عوام کو یوکیرین میں غیر انسانی افعال کے حقائق سے آگاہی ہونی چاہیے، وزیر اعظم برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی  صدر ولا دیمر پوتن   کو   ’’دنیا بھر کو  دہشت زدہ کرنے والے  واقعات کی بنا پر  جنگی جرائم سر زد کرنے کا مورد الزام ٹہرائے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے    روسیوں سے  حقائق کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورس جانسن نے روسی عوام کے نام اپنے 1 منٹ 50 سیکنڈ کے پیغام میں روسی زبان میں کہا  ہے کہ "روسی عوام سچ جاننے کے مستحق ہیں، آپ سچ جاننے کے مستحق ہیں۔"

بعد میں انگریزی میں جاری رکھتے ہوئے، جانسن نے کہا کہ بوچا، ارپین اور یوکرین کے دیگر مقامات پر روسی فوجیوں کے مظالم نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ "شہریوں کو قتل کیا گیا، ان کے ہاتھ باندھے گئے، اور انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ عورتوں کی ان کے چھوٹے بچوں کے سامنے عصمت دری کی گئی۔ ان کی لاشوں کو کچرے سے جلایا گیا، اجتماعی قبروں میں پھینک دیا گیا یا سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔"

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ روسی حکومت ان "دھچکہ پہنچانے والے اور  انتہائی کربناک " اقدامات کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، "آپ کے صدر جانتے ہیں کہ اگر آپ حقائق سے آگاہ ہوں گے تو آپ اس جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔"

یہ کہتے ہوئے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی جانتے ہیں کہ یہ روس کی عزت پر داغ ہیں، جانسن نے روسی عوام سے کہا کہ وہ روس میں ممنوعہ سائٹس تک رسائی حاصل کریں اور حقیقت سے جانکاری  کے لیے VPN کا استعمال کریں۔



متعللقہ خبریں