یوکرین میں ہلاکتیں "نسل کشی" ہیں،ذمہ دار روس ہے:زیلنسکی

زیلنسکی نے روس۔یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ روس کا یوکرین سے انخلا ایک ڈرامہ ہے جبکہ حالیہ ہلاکتیں نسل کشی ہیں

1806601
یوکرین میں ہلاکتیں "نسل کشی" ہیں،ذمہ دار روس ہے:زیلنسکی

روسی فوج کے کیف سے انخلاء کے بعد قریبی علاقوں سے 400 سے زائد افراد کی لاشيں برآمد ہوئی ہیں۔

فرانزک ماہرین لاشوں کا معائنہ کرنے اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔

یہ دریافت پہلی بار ہفتے کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی گئی جن میں بوجا کی گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی دکھائی ديں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایک اعلی مشیر آئسلنگ ریڈی نے بتایا کہ مبینہ مظالم ممکنہ طور پر جنگی جرائم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب،یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ان ہلاکتوں کو "نسل کشی" قرار دیا ہے۔

زیلنسکی نے امریکی سی بی ایس ٹی وی سے بات کرتےہوئے روس۔یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ روس کا یوکرین سے انخلا ایک ڈرامہ ہے،روسی فوج  بعض شہروں پر قبضے کے لیے متعدد بار حملےکر چکی ہے جبکہ کیف کے مضافاتی علاقوں میں بھی اس نے تباہ کاریاں کی ہیں حتی کریمیا اوردونباس کے علاقوں میں لوٹ مار مچائی اور وہاں چیچن جنگجو بھِیجے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج کییف حکومت کی من گھڑٹ ہے اور مغربی ميڈيا کے ليے تیار کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں