یورپی یونین: ماریوپول میں یونین کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے

روس فورسز نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں یورپی یونین کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے: یورپی یونین

1804300
یورپی یونین: ماریوپول میں یونین کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے

یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس فورسز نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں یورپی یونین کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمانہ قریب میں روسی فوج کی طرف سے ماریوپول میں یورپی یونین کی مشن عمارت پر حملے کے بارے میں قابل بھروسہ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں عمارت اور اس کے ساز و سامان کو بڑے ہیمانے پر نقصان پہنچا ہے تاہم مشن کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔ ہم ان حملوں اور شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے والے ہر طرح کے حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ ہم، روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے فیصلوں اور بین الاقوامی دیوانِ عدالت کے احکامات پر عمل کرے اور پورے یوکرین سے اپنی فوج اور فوجی ساز و سامان کو فوری طور پر اور غیر مشروط شکل میں پیچھے ہٹائے"۔

واضح رہے کہ ماریوپول کے بلدیہ مئیر وادیم بوئے چینکو نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ روسی فوج کی طرف سے شہر کے محاصرے کے بعد سے 210 بچوں سمیت 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں