یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج کے 17,200 فوجی ہلاک

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 29 مارچ کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں

1803454
یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج کے 17,200 فوجی ہلاک

یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج کے 17,200 فوجی ہلاک، 127 طیارے، 129 ہیلی کاپٹر اور 597 ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 29 مارچ کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

اس کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 17,200 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں  جبکہ  127 طیارے، 129 ہیلی کاپٹر، 597 ٹینک، 1710 بکتر بند گاڑیاں، 303 توپیں، 96 راکٹ لانچ سسٹم اور روسیوں کے 54 فضائی دفاعی نظام تباہ  کردیا گیا ہے۔

روسی افواج  کی  1178 گاڑیاں، 7 بحری جہاز اور ہلکی اسپیڈ بوٹس، 73 ایندھن والی  گاڑیاں اور 71 ڈرانز تباہ کردیے گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں