یورپی یونین وزرائے دفاع خارجہ کا ہنگامی اجلاس،یوکرین کے فوجی تعاون پر بات ہوگی

یونین کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے   اس اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کے خلاف مزید پابندیوں کا موضوع دیگر تمام موضوعات پر حاوی رہے گا

1799291
یورپی یونین وزرائے دفاع خارجہ کا ہنگامی اجلاس،یوکرین کے فوجی تعاون پر بات ہوگی

برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع آج روز یوکرین پر روسی حملے، کییف کے لیے ہنگامی امداد اور یوکرین کے ساتھ فوجی تعاون کے علاوہ ماسکو کے خلاف مزید پابندیوں پر بحث کر رہے ہیں۔

یونین کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے   اس اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کے خلاف مزید پابندیوں کا موضوع دیگر تمام موضوعات پر حاوی رہے گا۔

اس یورپی سفارتکار نے یہ بھی کہا کہ مزید پابندیوں کے بارے میں مشاورت آسان نہیں ہوگی کیونکہ توانائی کی روسی درآمدات پر پابندی کے بارے میں ابھی تک یونین میں داخلی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

 واضح رہے کہ یورپی یونین کا آج کا یہ وزارتی اجلاس برسلز میں پورپی یونین، نیٹو اور جی سیون کے سربراہی اجلاسوں سے چند ہی روز پہلے ہو رہا ہےان اجلاسوں میں امریکی صدر بائیڈن بھی شریک ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں