طویل عمر چھوٹی رقوم کے لیے جنگ کرنے سے بہتر ہے، صدر زیلنسکی

ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں روس یوکرین جنگ کے 22ویں دن کا جائزہ پیش کیا

1797944
طویل عمر چھوٹی رقوم کے لیے جنگ کرنے سے بہتر ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ان کے ملک میں جنگ شروع کرنے والی روسی فوج  میں شمولیت اختیار  کرنے کے خواہاں کرائے کے فوجیوں کو خبردار کیا ہے "طویل عمر اس رقم سے بہتر ہے جو آپ کو مختصر طور پر پیش کی جاتی ہے۔"

ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں روس یوکرین جنگ کے 22ویں دن کا جائزہ لیا اور کہا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں روس یوکرین جنگ کے 22 دنوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا  کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کے پاس معلومات ہیں کہ روسی فوج کچھ ممالک سے کرائے کے فوجیوں کو جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے زیلنسکی نے کہا  کہ " اب میں سب کو خبردار کرتا ہوں، جو بھی یوکرین کی سرزمین پر حملہ آوروں میں شامل ہونے کی کوشش کرے گا۔ یہ آپ کی زندگی کا بدترین فیصلہ ہوگا۔ لمبی عمر اس رقم سے بہتر ہے جو آپ کو مختصر طور پر پیش کی گئی ہے۔"

دوسری جانب یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فیڈریشن یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے شام میں بشار الاسد حکومت کی کمان میں فوجیوں کو لے جانا چاہتا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ " کریملن شام میں اسد حکومت کے فوجیوں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ اگر شدید سردی انہیں متاثر کرتی ہے تو تو ہمارا توپ خانہ انہیں گرم کر دے گا۔"



متعللقہ خبریں