یوکرین آسٹریایاسویڈن کیطرح اپنی فوج رکھنےلیکن غیرملکی فوج نہ رکھنےسےمفاہمت ہوسکتی ہے: دمتری ییسکوف

انہوں نے کہا کہ اس آپشن پر فی الحال (روس-یوکرین امن مذاکرات میں) بات چیت ہو رہی ہے۔ اسے ایک خاص سمجھوتے کی حیثیت دی جاسکتی ہے

1796626
یوکرین آسٹریایاسویڈن کیطرح اپنی فوج رکھنےلیکن غیرملکی فوج نہ رکھنےسےمفاہمت ہوسکتی ہے: دمتری ییسکوف

روس نے اعلان کیا کہ  وہ یوکرین کو "آسٹریا یا سویڈن کی طرح اپنی فوج رکھنے والے لیکن غیر فوجی  قوت کا درجہ دینے کی حیثیت سے مفاہمت کے لیے تیار ہے ۔

روسی صدارتی کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین اور ماسکو مذاکرات کا جائزہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کو ایک ایسے ملک کا درجہ دیا  جاسکتا ہے جس کی اپنی فوج  ہو   جیسے  آسٹریا یا سویڈن کی ہے  لیکن  وہاں پر کوئی غیر ملکی فوجی موجود نہیں  ہے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فوجی اڈوں اور افواج کے بغیر، کریملن کے لیے تسلی بخش  نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس آپشن پر فی الحال (روس-یوکرین امن مذاکرات میں) بات چیت ہو رہی ہے۔ اسے ایک خاص سمجھوتے کی حیثیت دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا  اور اس کے بعد سے دونوں طرف کے وفود مذاکرات  جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں