روسی حملوں میں ایک ہزار 207 افراد ہلاک اور زخمی

یوکیرین سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

1791478
روسی حملوں میں ایک ہزار 207 افراد ہلاک اور زخمی

بتایا گیا ہے کہ یوکیرین میں 24 فروری سے ابتک  روسی حملوں میں ایک ہزار 207 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل   کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے یومیہ پریس بریفنگ میں   بتایا ہے کہ  روسی حملوں میں یوکیرین میں   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  شہریوں کی تعداد  406 تک ہو گئی ہے تا ہم   یہ تعداد  اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یوکیرین میں  جنگ چھڑنے سے ابتک  ہلاکتوں اور زخمیوں  کی تعداد ایک ہزار 207  ہونے کا ذکر کرنے والے دوجارچ  کا کہنا  ہے کہ اس ملک سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

جھڑ پیں  جاری ہونے والے  شہروں میں  محصور  سویلین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کرنے والے ترجمان دوجارچ  نے بتایا کہ حملوں سے   9 اسپتالوں، حفظان صحت کے عملے اور ایمبولنسوں کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں