سویڈن کی یوکیرین کو مالی و فوجی سازو سامان کی امداد اس ملک کو پہنچ گئی

یوکرین کی فوج کو 50 ملین ڈالر کی مالی امداد  بھی  ادا کر دی گئی

1790979
سویڈن  کی یوکیرین کو مالی و فوجی سازو سامان کی امداد اس ملک کو پہنچ گئی

سویڈش  چیف آف جنرل سٹاف  میکائل  بائڈن کا کہنا  ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے روانہ  کردہ  فوجی سازو سامان  یوکیرین  پہنچ گیا ہے۔

اپنے ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کو ایک بیان دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ 5 ہزار اے ٹی 4 اینٹی ٹینک بندوقیں، 5 ہزار بلٹ پروف جیکٹیں ، 5 ہزار ملٹری ہیلمٹ اور ایک لاکھ 35 ہزار فوجیوں کے لیے تیار خوردنی اشیا یوکیرین  پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ یوکرین کی فوج کو 50 ملین ڈالر کی مالی امداد  بھی  ادا کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں