روس ۔ یوکیرین جنگ کو یورپ کے اندر تک سرایت کرنے کی اجازت نہ دی جائے، وزیر دفاع فرانس

ان غیر یقینی وقتوں میں، ہم اپنے براعظم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں

1791024
روس ۔ یوکیرین  جنگ کو یورپ کے اندر تک سرایت کرنے کی اجازت نہ دی جائے، وزیر دفاع فرانس

فرانسیسی وزیر دفاع  فلورنس پارلی  نے  یوکیرین اور روس کے درمیان جنگ کو یورپی سرحدوں  کے اندر   تک   پہنچنے کی اجازت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

فلورنس نے رومانیہ میں نیٹو دستوں اور فرانسیسی فوجیوں کے متعین ہونے والے کیمپ کا دورہ کیا۔

یہاں اپنی تقریر میں، فرانسیسی وزیر نے یاد دہانی کرائی  کہ نیٹو رسپانس فورس کے عناصر کے حصے کے طور پر اڈے پر 500 فرانسیسی فوجی موجود ہیں۔

"ان غیر یقینی وقتوں میں، ہم اپنے براعظم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ ہم اپنی اجتماعی دفاعی کوششوں سے روس کے سامنے اپنے غیر متزلزل اتحاد کا مظاہرہ کر  رہے ہیں۔"

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے ملک نے رومانیہ میں فوج، ایسٹونیا میں فوجی اہلکار اور رومانیہ، پولینڈ اور بالٹک ممالک کے آسمانوں پر طیارے بھیج کر ان کوششوں میں حصہ ڈالا، پارلی نے کہا کہ نیٹو کے اتحادیوں اور یورپی باشندوں کی حیثیت سے انہیں ایک قدیم براعظم سے تعلق رکھنے پر فخر ہے۔ جس سے ثقافت اور تاریخ کی خوشبو آتی ہے۔

پارلی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ براعظم نے گزشتہ صدی میں خونریزی کامشاہدہ کیا تھا، پارلی نے کہا،"جنگ یورپ کے دروازے پر ہے، آئیے اسے اندر نہ آنے دیں۔"

خیال رپہے کہ فرانس اور بیلجیئم روسی فوجیوں کے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد فوری طور پر کونستانتا میں نیٹو کے اڈے پر 800 فوجی بھیجے تھے۔

 



متعللقہ خبریں