روس کے متعدد شہروں میں جنگ مخالف احتجاجی مظاہرے

ماسکو کے وسط میں مانیزنایا چوک میں جمع ہونے والے ہجوم نے  جنگ مخالف بینرز لہرائے اور نعرے لگائے، اس دوران  پولیس نے سخت حفاظتی  اقدامات کیے

1789829
روس  کے متعدد شہروں میں جنگ مخالف احتجاجی مظاہرے

روس میں یوکیرین کے ساتھ  جنگ کو روکنے اور قیام امن کے  حق میں  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت مختلف شہروں میں سینکڑوں افراد نے روس۔ یوکرین جنگ کے خلاف غیر مجاز احتجاجی کارروائیوں میں شرکت کی۔

ماسکو کے وسط میں مانیزنایا چوک میں جمع ہونے والے ہجوم نے  جنگ مخالف بینرز لہرائے اور نعرے لگائے، اس دوران  پولیس نے سخت حفاظتی  اقدامات کیے۔

روسی حکومت سے یوکرین میں جنگ بند کرنے اور امن بحال کرنے کا مطالبہ کرنے والے  عوام سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوسکی اسٹریٹ پر بھی جمع ہوئے۔

مظاہرین  کہ جن  کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی کے خلاف پولیس نے مداخلت کی۔

ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے علاوہ ملک  کے 20 شہروں میں ہونے والے بلا اجازت  احتجاجی مظاہروں کے دوران  تقریباً 350 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 24 فروری سے ملک بھر میں جنگ مخالف مظاہروں میں 8,100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں