روسی وزارت دفاع کا یوکرائنی سرحد سے فوجی دستے واپس بلوانے کا اعلان

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کچھ ٹینک اور یونٹ اپنی مشقیں مکمل کرنے کے بعد نزنی نوگوروڈ میں اپنے مستقل اڈوں پر واپس چلے گئے ہیں

1780924
روسی وزارت دفاع  کا یوکرائنی سرحد سے فوجی دستے واپس  بلوانے کا اعلان

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرائنی سرحد کے قریب اپنی مشقیں مکمل کرنے والے کچھ ٹینک اور فوجی اپنے مستقل اڈوں پر واپس چلے گئےہیں ۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کچھ ٹینک اور یونٹ اپنی مشقیں مکمل کرنے کے بعد نزنی نوگوروڈ میں اپنے مستقل اڈوں پر واپس چلے گئے ہیں ۔

روسی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اور بیان میں غیر قانونی طور پر الحاق شدہ کریمیا میں فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کے دوران، کریمیا میں 10 Su-24 لڑاکا طیارے روس کے دیگر حصوں میں اڈوں پر تعینات کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں