روس کی فوجی نقل و حرکت یورپ کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے: شُولز

روس کی طرف سے یوکرائن کی سرحد پر ہزاروں فوجیوں اور فوجی سازو سامان کی تعیناتی سے لاپرواہی نہیں برتی جا سکتی: چانسلر اولاف شُولز

1767269
روس کی فوجی نقل و حرکت یورپ کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے: شُولز

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ یوکرائن کی مشرقی سرحد پر روس کی فوجی نقل و حرکت یورپ کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ تشکیل دے رہی ہے۔

روزنامہ سیوڈٹشے زیتنگ کے لئے جاری کردہ بیان میں شُولز نے روس۔ یوکرائن کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ "اس وقت ہم نہایت سنجیدہ حالات سے گزر رہے ہیں۔ روس کی طرف سے یوکرائن کی سرحد پر ہزاروں فوجیوں اور فوجی سازو سامان کی تعیناتی سے لاپرواہی نہیں برتی جا سکتی۔ اس کی کوئی منطقی وضاحت نہیں ہے۔ یہ یورپ کے امن و سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سرحدوں کا حتمی تعین نہ ہونا، نرمی پالیسی اور 1990 کے بعد کئے جانے والے سمجھوتوں کے ثمرات میں سے ایک ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ بعض قدیم کتابوں میں سرحدوں کے مختلف کھنچے ہونے کی وجہ سے ہم طاقت کا استعمال کر کے سرحدیں تبدیل نہیں کرسکتے۔ جس چیز کا اطلاق ضروری ہے وہ فوجی طاقت نہیں قانون اور اصول ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ کریمیا کا الحاق ہیلسنکی ڈیکلیریشن کی سخت خلاف ورزی ہے۔ مشرقی یوکرائن میں حالات بدستور خطرناک ہو رہے ہیں۔ حالات کی خرابی اُصولوں کی خلاف ورزی کا بھی مفہوم رکھتی ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے اپنے سابقہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو اس کا بھاری بدل چُکانا پڑے گا۔ 



متعللقہ خبریں