ترکی کی قومی اسمبلی  اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ کا دورہ پولینڈ جاری

ترکی کی قومی اسمبلی  اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ  نے کہا کہ وہ پولینڈ کے ساتھ ہر شعبے میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

1741935
ترکی کی قومی اسمبلی  اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ کا دورہ پولینڈ جاری

ترکی کی قومی اسمبلی  اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ  نے کہا کہ وہ پولینڈ کے ساتھ ہر شعبے میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ  شَن توپ   نے ان خیالات کا اظہار  اپنے دورہ پولینڈ کے موقع پر  پولش سینیٹ کےچئیرمین  Tomasz Grodzki سے  سے اپنی ملاقات کے  دوران کہا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ دوست اور اتحادی پولینڈ  کے دورے سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ترکی اور پولینڈ دو دوست اور اتحادی ممالک ہیں جن کے 6 صدیوں سے زیادہ پرانے سفارتی تعلقات ہیں۔ ہمارے ممالک کے درمیان مضبوط انسانی تعلقات اور مثالی یکجہتی ہے۔ تاریخ میں اتنی طویل مدتی اور گہرے تعلقات کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تعلقات کا مثبت راستہ، جس نے 2009 میں سٹریٹجک شراکت داری کی جہت حاصل کی اور حال ہی میں اعلیٰ سطحی رابطوں سے حاصل ہونے والی رفتار خوش کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولینڈ کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون اور بین الپارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے  ترکی کی یورپی یونین (EU) کی رکنیت کے عمل میں تعاون کے لیے پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

سینیٹ کےچئیرمین  گروڈزکی نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور پولینڈ کے درمیان ہر شعبے میں تعاون کے امکانات موجود ہیں اور ترکی سیاحت کے حوالے سے پولس کا پہلا انتخاب ہے۔

شَن توپ  اور اس کے وفد نے وارسا کے پلسوڈسکی اسکوائر میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شَن توپ  نے یہاں یادگاری کتاب پر دستخط کیے اور انہیں یادگار کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

شَن توپ  اور ان کے ہمراہی وفد نے وارسا رائل پیلس کا بھی دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں