آرمینیوں کے دستی بم حملے میں تین آذری فوجی زخمی
آرمینیوں نے شوشا شہر کے تاش التے گاؤں کے قریب پہرہ دینے والے آذربائیجانی اور روسی فوجی چیک پوائنٹ پر دستی بم پھینکا
قاراباغ میں آرمینیوں کی جانب سے آذربائیجان اور روسی فوجیوں پر دہشت گرد حملے میں تین آذربائیجانی فوجی زخمی ہو گئے۔
آذربائیجان کی وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آر جی ڈی-5 قسم کا دستی بم آرمینیوں نے شوشا شہر کے تاش التے گاؤں کے قریب پہرہ دینے والے آذربائیجانی اور روسی فوجی چیک پوائنٹ پر پھینکا۔
حملے میں تین آذری فوجیوں کے زخمی ہونے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیک پوائنٹ پر دستی بم پھینکا گیا جہاں آذربائیجانی اور روسی فوجی پہرہ دے رہے تھے اور ایک شخص کو روسی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔
متعللقہ خبریں
یوکرین: ہمیں، 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے
ہمیں روسی حملوں کے مقابل کم از کم 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے: صدر ولادی میر زلنسکی