یورپی یونین: تیونس میں اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے بند نہیں رہ سکتی

بلا مبالغہ، ایک فعال حکومت کا قیام تیونس کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے: جوزف بوریل

1722329
یورپی یونین: تیونس میں اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے بند نہیں رہ سکتی

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے تیونس میں اسمبلی کی بحالی کی اپیل کی ہے۔

بوریل نے کہا ہے کہ ہم، یورپی پارلیمنٹ کی تیونس سے متعلقہ نشست میں، نجلہ بودین رمضان کے تیونس کی نئی وزیر اعظم تسلیم کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بوریل نے کہا ہے کہ " بلا مبالغہ، ایک فعال حکومت کا قیام تیونس کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے"۔

آئینی و اداراتی تنظیم کی مکمل بحالی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اسمبلی غیر معینہ مدت تک بند نہیں رہ سکتی"۔

واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نے 25 جولائی کو اسمبلی کی کاروائیاں منجمد کر دیں اور وزیر اعظم کو معزول کرنے کے بعد 22 ستمبر کو اپنے اختیارات میں اضافے سے متعلق میمورینڈم جاری کیا تھا۔

نئے میمورینڈم کے مطابق صدر کے انتظامی و آئینی اختیارات میں ہنگامی تبدیلیاں کی گئیں اور آئینی تجاویز کی آئین سے ہم آہنگی کے مانیٹرنگ عبوری کمیشن کو فسخ کر دیا گیا تھا۔

صدر سعید نے وزیر اعظم کی معزولی سے تقریباً 2 ماہ بعد 29 ستمبر کو نجلہ بودین رمضان کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

 



متعللقہ خبریں