یونان، مہاجر کیمپ میں آتشزدگی

یہ کیمپ  جس میں 300 سے 500 تارکین مقیم تھے رواں ہفتے بند ہونا تھا

1708055
یونان، مہاجر کیمپ میں آتشزدگی

یونانی جزیرے سموس کے واتھی مہاجر کیمپ میں وسیع پیمانے کی  آگ بھڑک اٹھی۔

یونانی وزارت ہجرت کا کہنا ہے کہ "ان لوگوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں جو ابھی تک وہاں موجود ہیں ، کیونکہ کیمپ کے مغرب میں لاوارث بیرکوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ باقی ماندہ حصوں کو خالی کرا  لیا گیا ہے۔

تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد جن میں بچے بھی شامل ہیں وتھی کیمپ کے قریب پارکنگ لاٹ میں جمع ہوئے۔

حکام کے مطابق سنسان علاقے میں  لگنے الی آگ پر قابو پانے کے لیے چھ فائر ٹرک جائے وقوعہ پر بھیجے گئے جو کہ ایک سنسان علاقے میں شروع ہوئے۔

یہ کیمپ  جس میں 300 سے 500 تارکین مقیم تھے رواں ہفتے بند ہونا تھا۔



متعللقہ خبریں