ہمارے شہریوں کا افغانستان سے انخلا کل تک مکمل ہو جائے گا: فرانسیسی وزیراعظم

وزیراعظم کاسٹیکس نے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل سے فرانسیسی شہریوں اور خطرات کے شکار افغان باشندوں کا فرانس کی طرف سے انخلا کل  تک مکمل ہو جائے گا

1697800
ہمارے شہریوں کا افغانستان سے انخلا کل تک مکمل ہو جائے گا: فرانسیسی وزیراعظم

 افغان دارالحکومت کابل سے فرانسیسی شہریوں اور خطرات کے شکار افغان باشندوں کا فرانس کی طرف سے انخلا کل  تک مکمل ہو جائے گا۔

یہ بات فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے آج اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیرس کی طرف سے کابل سے انخلا کا عمل جمعہ ستائیس اگست کی شام تک مکمل ہو جائے گا کیونکہ اس کے بعد کابل ہوائی اڈے سے فرانس کے لیے پروازوں کو یقینی بنانا ممکن نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اب تک کابل  ہوائی اڈے پر سلامتی کے ذمے دار امریکی دستے ہیں اور خود امریکہ کو بھی اپنا فوجی انخلا اکتیس اگست تک مکمل کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں