جرمنی نے افغانستان سے پہلا انخلاء آپریشن کر لیا

جرمن فوجیوں کا ایک گروپ نئی انخلاء پروازوں کی تیاری کے لئے کابل میں ہے: جرمنی وزارت دفاع

1692732
جرمنی نے افغانستان سے پہلا انخلاء آپریشن کر لیا

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد جرمن فوج نے ملک سے پہلا انخلاء آپریشن کیا ہے۔

جرمن وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات جرمن ائیر فورس کے ائیر بس A400M  طیارے میں سوار کئے گئے انسانوں کے ایک گروپ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچا دیا گیا۔

اس سے قبل جرمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے اور صرف 7 انسانوں کے انخلاء پر مبنی بیان پر تنقید کے جواب میں کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی خطرناک صورتحال پر زور دیا گیا ہے۔

جرمنی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ائیر پورٹ پر تشویشناک صورتحال اور متواتر اسلحے کی آوازوں میں کل رات متوقع انخلاء کے لئے مزید جرمن شہریوں اور  دیگر افراد کو جرمن فوج کی سکیورٹی کے بغیر ائیر پورٹ پر لانا ممکن نہیں تھا"۔

واضح رہے کہ عام شرائط میں ائیربس A400M  طیارے میں 114 مسافر سوار کئے جاتے ہیں لیکن اس نوعیت کے انخلاء کے لئے طیارے میں 150 مسافر سوار کرنا ممکن ہوتا ہے۔

تاشقند پہنچائے گئے 7 افراد میں 5 جرمن شہری، ایک کسی اور یورپی ملک کا شہری اور ایک جرمن فوج یا پھر جرمن وزارت کا ملازم افغان  شامل ہے۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جرمن فوجیوں کا ایک گروپ نئی انخلاء پروازوں کی تیاری کے لئے کابل میں ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے متعدد صوبوں پر قبضے کے بعد طالبان نے گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کا بھی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔



متعللقہ خبریں