جرمنی میں غیر معیاری ماسک بوڑھے، معذور اور بے گھر افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں

جرمن وزارت صحت نے ایک بلین یورون مالیت سے خریدے گئےغیر معیاری ماسک بوڑھوں، معذوروں اور غریبوں میں تقسیم کر کے نقصان پورا کرنے کی کوشش کی ہے: در اشپیگل

1653167
جرمنی میں غیر معیاری ماسک بوڑھے، معذور اور بے گھر افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں

جرمنی میں گذشتہ سال خریدے گئے غیر معیاری ماسک بے گھر اور معذور افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

روزنامہ در اشپیگل کے مطابق جرمن وزارت صحت نے گذشتہ سال ایک بلین یورو مالیت کے ماسک خریدے۔

دعوے کے مطابق" حدت کے مقابل پائیداری ٹیسٹ " کے بغیر حاصل کردہ اور استعمال کے لئے موزوں نہ ہونے کے باوجود یہ  غیر معیاری ماسک  بوڑھوں، معذوروں اور غریبوں میں تقسیم کر کے ایک بلین یورو کا نقصان پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق وزارت صحت نے مذکورہ ماسکوں کی تقسیم کے لئے وزارتِ محنت سے منظوری حاصل کرنا چاہی لیکن وزارتِ محنت نے اس کی منظوری نہیں دی۔

مذکورہ دعووں کے بعد صورتحال کے خلاف ردعمل بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سے لارس لنگبیل نے کہا ہے کہ "یہ ایک غیر انسانی اقدام ہے"۔

اسی پارٹی سے اینگلیکا گلوکنر نے بھی وزیر صحت جینز سپاہن کے وباء کے دور میں متعدد غلطیاں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سپاہن اس غلطی کو ڈھانپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معذور انسان تجرباتی چُوہے نہیں ہیں کہ انہیں بُرے فیصلوں کا نشانہ بنایا جائے"۔

تاہم وزارت صحت نے دعووں کی تردید کی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " وفاقی حکومت نے مذکورہ ماسکوں کو ناکارہ بنانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دعووں اور خبر کا ماخذ معلوم نہیں ہے لیکن ملک میں ماسکوں کے معیار کے بارے میں نہایت احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں