جو بائڈن سے ملاقات کے نتائج کوئی خاص نہیں ہوں گے، روسی صدر

ہ امریکہ نے دو وطرفہ تعلقات کو  بگاڑا ہے،  جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں

1652162
جو بائڈن سے ملاقات  کے نتائج کوئی خاص نہیں ہوں گے، روسی صدر

روسی صدر ولا دیمر پوتن  کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات  کے نتائج کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت کی  توقع نہیں رکھتے ۔

پوتن نے سینٹ پیٹرز برگ  عالمی اقتصادی فورم کے دائرہ عمل میں روسی نیو ز ایجنسی طاس  کے زیراہتمام انادولو ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر   یوسف اوزخان   کے بھی شریک  ہونے والے دنیا کی ممتاز نیوز ایجنسیوں کے منتظمین  کے سوالات کا ویڈیو  کانفرس کے  ذریعے جواب دیا۔

روس اور امریکہ کے  باہمی تعلقات کا ذکر کرنے والے پوتن نے  اس جا نب اشارہ دیا کہ امریکہ نے دو وطرفہ تعلقات کو  بگاڑا ہے،  جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں۔ دونوں  ممالک کے ایک دوسرے کا احترام کرنے اور دو طرفہ مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت پر زور دینے والے روسی صدر نے یاد دہانی کرائی کہ 16 جون کو سوئس شہر جنیوا میں جو بائڈن سے ملاقات ہو گی۔  البتہ میں اس ملاقات سے اہم نتائج سامنے آنے کی توقع نہیں کرتا، تا ہم روس  کی طرف سے پیدا نہ کردہ تضادات کے باوجود  ہمارے مشترکہ مفادات موجود ہیں۔

بائڈن کے ایک تجربہ کار سیاستدان ہونے کا ذکر کرنے والے  پوتن نے  اس ملاقات کے تعمیر ی ثابت ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں