روس یوکرین کی سرحد سے فوج ہٹائے:جرمنی و امریکہ کا مطالبہ

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور امریکی صدر جوبائیڈن نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائے اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے

1621711
روس یوکرین کی سرحد سے فوج ہٹائے:جرمنی و امریکہ کا مطالبہ

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور امریکی صدر جوبائیڈن نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائے اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق ،دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماسکو کشیدگی کم کرنے میں مدد کرے۔

 امریکی صدر نے افغانستان میں نیٹو مشن میں فوجی اعانت پر جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملک  افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کریں گے۔

یاد  رہے کہ  صدر جو بائیڈن نے  13 اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر روسی اقدامات کے نتائج پر بات کی تھی۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ اس وقت 40 ہزار سے زائد روسی فوجی اس کی سرحد پر جمع ہیں۔

 دوسری جانب ماسکو حکومت  نے اسے ایک تربیتی مشن قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں