ایران کے بارے مں مجوزہ ویانا اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی

ویانا میں مجوزہ جوائنٹ کمیشن کا اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہےجو کہ اب 15 اپریل کومنعقد ہو گا

1620951
ایران کے بارے مں مجوزہ ویانا اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں رواں ہفتے ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہونے والا اجلاس ، جسے جامع مشترکہ ایکشن پلان  کہا جاتا ہے ، ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے مستقل نمائندے سفیر میخائل اویانوف نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کہ ویانا میں مجوزہ جوائنٹ کمیشن کا اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہےجو کہ اب 15 اپریل کومنعقد ہو گا۔

اویلیانوف نے کہا ، "کمیشن بلاشبہ پہلے کے مسائل کے علاوہ جوہری میدان میں ایران کے آخری اقدامات پر بھی غور کرے گا، جس میں 60 فیصدیورینیم کی افزودگی بھی شامل ہے۔"

یاد رہے کہ ویانا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں ایران پر پابندیوں کے ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں