دہشتگرد تنظیم YPG/PKK  نے فرانس کے اسمبلی ممبران  کو الہول کیمپ میں جانے کی اجازت نہیں دی

دہشتگرد تنظیم YPG/PKK  نے فرانس کے اسمبلی ممبران  کو، شام کے شمال مشرق میں واقع، الہول کیمپ میں جانے کی اجازت نہیں دی

1594083
دہشتگرد تنظیم YPG/PKK  نے فرانس کے اسمبلی ممبران  کو الہول کیمپ میں جانے کی اجازت نہیں دی

دہشتگرد تنظیم YPG/PKK  نے فرانس کے اسمبلی ممبران  کو، شام کے شمال مشرق میں واقع، الہول کیمپ میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

دائیں بازو کے اسمبلی ممبران فریڈرک ڈومس، ہوبرٹ جولئین لافرئیر ، سائلوی گوئیلاوم اور مونیر  ساتوری  نے جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں بیلجئیم، فن لینڈ، جرمنی ، آسٹریا اور اسپین کے وفود نے  الہول کیمپ کا دورہ کیا لیکن ہمیں ، شام کی سرحد پار کرنے کے بعد ، YPG/PKK نے   اپنے زیرِ کنٹرول کیمپ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپ میں ہم نے جو بات چیت کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ فرانسیسی حکام کے براہ راست دباو کی وجہ سے ہمیں کیمپ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپوں میں زیادہ تر فرانسیسوں پر مشتمل یورپیوں کو رکھا گیا ہے اور کیمپ کے حالات خراب ہیں۔ کیمپ میں موجود بچوں کے لئے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں