ماضی میں کونگو کو نوآبادیاتی بنانے پر افسوس ہے: شاہ بیلجیئم

بیلجیئم کے بادشاہ فلیپ نے ڈیمو کریٹک ری پبلک کونگو کو ماضی میں نوآبادی بنانے اور وہاں کیے جانے والے اقدامات پر "گہرے افسوس" کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اس کے سبب ہمارے معاشرے میں امتیازی سلوک ابھی تک قائم ہے

1446105
ماضی میں کونگو کو نوآبادیاتی بنانے پر افسوس ہے: شاہ بیلجیئم

بیلجیئم کے بادشاہ فلیپ نے ڈیمو کریٹک ری پبلک کونگو کو ماضی میں نوآبادی بنانے اور وہاں کیے جانے والے اقدامات پر "گہرے افسوس" کا اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیئم نے اس پر تاسف کا اظہار کیا ہے۔

ڈیموکریٹک ری پبلک کونگو کے صدر فیلِکس چِیسے کیڈی کو ملک کے 60 ویں یوم آزادی کے موقع پر لکھے گئے خط میں بیلجیم کے بادشاہ نے لکھا کہ انہیں ماضی میں لگائے گئے ان زخموں پر "گہرا افسوس" ہے جن کا درد ایک بار پھر جاگ اٹھا ہے اور جن کے سبب ہمارے معاشرے میں امتیازی سلوک ابھی تک قائم ہے۔



متعللقہ خبریں