روس-چیک سفارتی کشیدگی،بالمقابل سفارتکاروں کی بے دخلی کا امکان

جمہوریہ چیک کی طرف سے 2 روسی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی کے جواب میں امکان ہے کہ روس بھی چیک جمہوریہ کے سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کر سکتا ہے

1436373
روس-چیک سفارتی کشیدگی،بالمقابل سفارتکاروں کی بے دخلی کا امکان

روس اور چیک جمہوریہ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 آج  روس نے دو سفارت کاروں کی دفتر خارجہ طلبی کی۔

قبل ازیں چیک جمہوریہ نے روس کے دو سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ دینے کے احکامات دیے تھے۔

 امکان ہے کہ  روس بھی سخت جواب دیتے ہوئے چیک جمہوریہ کے سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں