مغربی دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مضطرب

امریکہ کی ریاستوں ٹینیسی اور ٹیکساس میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو کورونا وائرس کے وجہ سے ملتوی کر دیا گیا

1400923
مغربی دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مضطرب

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 2 ملین 3 لاکھ اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

اس وقت وباء کے گڑھ ملک یعنی امریکہ کی ریاستوں ٹینیسی اور ٹیکساس میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو کورونا وائرس کے وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جیل کے باہر سے آنے والے موت کے شاہدوں کے ساتھ جیل میں وائرس داخل ہونے کا اندیشہ ظاہر کئے جانے کے بعد ٹینیسی میں ایک اور ٹیکساس میں 5 قیدیوں کی سزائے موت کو کسی اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اٹلی میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک دن میں 482 افراد کے اضافے سے 23 ہزار 227 ہو گئی ہے۔

بیس ہزار 639 اموات کے ساتھ اسپین میں وزیر اعظم پیدرو سانچز نے 14 مارچ سے اب تک جاری ہنگامی حالات کی مدت کو سختی کم کر کے 9 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 642 افراد کے اضافے سے 19 ہزار 323 ہو گئی ہے۔ 30 ہزار 639 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 833 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 983 ہو گئی ہے۔

بعض دیگر یورپی ممالک میں جانی نقصان اس طرح ہے:

برطانیہ میں اموات کی تعداد 15 ہزار 464

بیلجئیم میں 5 ہزار 453 اور جرمنی میں 4 ہزار 538 ہے۔



متعللقہ خبریں