وقت ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا نہیں متحد ہونے کا وقت ہے: ہائیکو ماس

کووِڈ۔19 سرحدوں سے آزاد ہے لہٰذا ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے: وزیر خارجہ ہائیکو ماس

1398705
وقت ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا نہیں متحد ہونے کا وقت ہے: ہائیکو ماس

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہائیکو ماس نے عالمی ادارہ صحت کے لئے فنڈ روکنے کے فیصلے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 سرحدوں سے آزاد ہے لہٰذا ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس وقت بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے بہترین سرمایہ کاریوں میں سے ایک یہ ہے کہ ٹیسٹ کٹوں اور ویکسین کی تیاری و تقسیم کے لئے مالی اعتبار سے پہلے ہی کمزور عالمی ادارہ صحت کو مضبوط بنایا جائے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کل جاری کردہ بیان میں اس دعوے کے ساتھ کہ عالمی ادارہ صحت چین کے لئے کام کر رہا اور وباء کے پھیلاو کے معاملے میں لاپرواہی برت رہا ہے، ادارے کے لئے امریکی فنڈ کو روک دیا تھا۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں